مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے میں حریت رہنما یاسین ملک کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یاسین ملک کو سرائے بالا میں دستگیر صاحب کے مزار کے قریب سے گرفتارکیا گیاہے۔
یاسین ملک سری نگر میں حریت کانفرنس کی اپیل پر آج سری نگر کے لال چوک تک ہندوستان کے خلاف نکالے جانے والے آزادی مارچ کی قیادت کررہے تھے اور وہ آزادی مارچ کو لال چوک سری نگر لے جانا چاہتے تھے۔ لیکن پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے میں حریت رہنما یاسین ملک کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1868795
آپ کا تبصرہ